واک آؤٹ برقرار، وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر ہی ووٹنگ جاری

 "سپیکر پنجاب اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کو واپس بلا کر ایوان کے دروازے بند کروا دیئے‘ وزیراعلیٰ کے الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا"

 لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2024 ) پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر ہی ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے اسمبلی اجلاس سے کیا جانے والا واک آؤٹ وزارت اعلیٰ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد سپیکر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر ہی ووٹنگ شروع کروادی، سپیکر  پنجاب اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کو واپس بلا کر ایوان کے دروازے بند کروا دیئے اور وزیراعلیٰ کے الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرنے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین ایوان میں کچھ دیر کے لیے واپس آئے، اس حوالے سے مذاکراتی کمیٹی روٹھے ہوئے ارکان کو منانے میں کامیاب رہی، جس نے سپیکر کو رپورٹ پیش کردی کیوں کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو منانے کیلئے کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی میں علی حیدر گیلانی، مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق، عمران نذیر اور سمیع اللہ شامل ہیں، طاہر سندھو اور سہیل شوکت کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو منانے کے لیے چلے گئے، تاہم کچھ دیر کے لیے ایوان میں واپس آنے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکان ایک بار پھر واک آؤٹ کرتے ہوئے واپس لابی میں چلے گئے۔

(جاری ہے) 


Comments

Popular posts from this blog

google unleashes June 2024 spam update

Hicham Boudaoui vs. FC Lorient – Player props & odds to score a goal on April 19

I have no desire for 'revenge', says Maryam Nawaz after becoming first female Punjab CM