مہنگائی کے ستائے عوام اپنے مسا ئل کا حل چاہتے ہیں:متحدہ علما کونسل

 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان  کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام اپنے مسا ئل کا حل چاہتے ہیں،حالیہ انتخابات میں جو کچھ ہوا اس سے ملک کی دنیا بھر میں ساکھ متاثر ہوئی، معیشت زوال کا شکار ہے، دیانت دار لوگوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنے کے نقصانات دیرپااور مستقل ہوں گے۔

(جاری ہے)

anees

انہوں نے کہاکہ ملک وقوم سے مزید کھلواڑ بند کیا جائے ہیرو کو زیرہ ،نااہل کو زبردستی اہل کرکے عوام پر مسلط کرنے کے تجربات سے ملک ،پارلیمنٹ ،عوام بدنام اور رسواہورہے ہیں ریاست بچانے والوں نے سب کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے کب تک یہ ڈرامے چلتے رہیں گے ۔عوام کا انتخابی عمل سے اعتماد ختم ہو گیا ہے عوام کودھوکہ دینے کی کوشش کرنے والے اپنا قبلہ در ست کر یں عوام بے خبر نہیں ہیں تمام حالا ت سے مکمل

 وا قف ہیں

Comments

Popular posts from this blog

google unleashes June 2024 spam update

Hicham Boudaoui vs. FC Lorient – Player props & odds to score a goal on April 19

I have no desire for 'revenge', says Maryam Nawaz after becoming first female Punjab CM