بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کا نام فائنل ،آج شام تک نام سامنے آجائے گا، میرعلی مدد جتک

 وئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) 2008 کے بعد بلوچستان اسمبلی پہنچنے والے پیپلز پارٹی سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قائد ایوان کا نام فائنل ہوگیا،آج شام تک نام سامنے آجائے گا، 5 سال کے دوران محنت سے ریکارڈ ترقیاتی کام کریں گے، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے ہیں،بلاول بھٹو نے جو وعدے کئے ہم انہیں ہر صورت پورا کریں گے۔




یہ بات انہوں نے بدھ کو
 صوبائی اسمبلی میں حلف برادری
 کی تقریب کی آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ایوان تک پہنچے ہیں۔ بھرپور کوشش رہے گی کہ صوبے سے محرومی کے احساس کو ختم کریں ۔ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میرعلی مدد جتک نے مزید کہاہے کہ میری جیت میرے علاقے کے لوگوں کی جیت ہے میں تمام ووٹروں کا شکرگزار ہوں ، علاقے کی مزید خدمت کروں گا۔

(جاری ہے)

عوام نے جس محبت سے مجھے منتخب کیا میں ان کی امیدوں پر پورا تروں گا اور اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا،نومیرعلی مدد جتک نے کہاکہ 8فروری کو دہشتگردی کے خطرے کے باجود عوام نے ہمیں کامیاب کرایا ،انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں تاریخی اقدامات کرینگے چار جماعتی اتحاد کا احتجاج مفادات کیلئے ہے کاش چار جماعتیں بلوچستان کی ترقی کیلئے یکجا ہوتے۔جب چار جماعتی اراکین اسمبلی میں تھے تو ہم عوام میں تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر حملے ہوئے اس کے باوجود کامیاب ہوئے،وزارت اعلیٰ کیلئے نام فائنل ہوگیا ہے شام تک سامنے جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

google unleashes June 2024 spam update

Hicham Boudaoui vs. FC Lorient – Player props & odds to score a goal on April 19

I have no desire for 'revenge', says Maryam Nawaz after becoming first female Punjab CM