غزہ میں امداد کے منتظر 100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک: ’آٹا لے کر ٹرک سے اترا تو اسرائیلی فوج نے گولی چلائی، بھاگنے کی کوشش کی تو ٹرک ٹانگ پر چڑھ گیا‘

 شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کے طرف امداد حاصل کرنے کے لیے جانے والے کم از کم 112 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ760 زخمی ہے۔



غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع ساحلی سڑک پر آنے والے امدادی ٹرکوں کو ہجوم نے گھیر لیا تھا اور اس وقت وہاں اسرائیلی ٹینک بھی موجود تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہجوم کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی لیکن قافلے کو نشانہ نہیں بنایا۔ کچھ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے براہِ راست ان پر فائرنگ کی۔

ایک فلسطینی عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ زیادہ تر اموات اس وقت ہوئیں جب ٹرک ڈرائیورز نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی اور اس دوران متعدد افراد کچلے گئے۔

اسرائیل کی طرف سے آسمان سے بنائی گئی ڈرون ویڈیو میں سینکڑوں لوگوں کو ٹرکوں کے اوپر اور ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انٹرنیٹ پر لگائی گئی ویڈیوز میں لاشوں کو خالی امدادی ٹرکوں اور گدھا گاڑی پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیل پر ’قتلِ عام‘ کا الزام لگاتے ہوئے 112 ہلاکتوں اور 760 لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس واقعے کے بعد سے عالمی برادری کی جانب سے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں عارضی جنگ بندی کے لیے ثالثوں کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دے گا۔

فرانس نے کہا ہے کہ ’خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے عام لوگوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ‘ کا دفاع نہیں ہو سکتا۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’غزہ سے آنے والی ان تصاویر پر شدید غم و غصہ ہے جہاں اسرائیلی فوجیوں نے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ میں اس فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سچائی، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کرتا ہوں۔

’غزہ کی صورتحال خوفناک ہے۔ تمام شہری آبادی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انسانی امداد کی تقسیم کے لیے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔‘

Comments

Popular posts from this blog

google unleashes June 2024 spam update

Hicham Boudaoui vs. FC Lorient – Player props & odds to score a goal on April 19

I have no desire for 'revenge', says Maryam Nawaz after becoming first female Punjab CM